خواجہ آصف

عدلیہ میں جو حالات ہیں، وہ آئین کیلئے خوش آئند نہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہا س وقت عدلیہ میں جو حالات ہیں، وہ آئین کے لیے خوش آئند نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار پاکستان کے کے لیے اہم ہے، عدلیہ میں جو حالات ہیں وہ آئین کے لیے خوش آئند نہیں۔ اسمبلی میں تفصیلات آئیں 51 ہزار کیسز عدلیہ میں زیر التوا ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا کوئی اہم عہدیدار ملازمت میں توسیع چاہتا ہے؟ اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے معاملات میرے علم میں نہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا اور ساتھ ہی بل بھی لا رہے ہیں، ایسے تو فیصلہ مان رہے ہیں؟۔ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ایک دو دن میں بل سے متعلق ابہام دور ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے