پارلیمنٹ

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پیش کی گئی قرارداد منظور

اسلام آباد (پاک صحافت)  پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ طور پر ’ریاست مخالف جاری مہم‘ کے خلاف اور پاکستانی افواج کے ساتھ ’اظہار یکجہتی‘ کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن احمد حسین دہر نے قرارداد کا متن پڑھا۔

تفصیلات کے مطابق احمد حسین دہر نے قرارداد کا پڑھتے ہوئے کہا کہ ریاست اور حکومت اپنے تمام اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرے جو ملک اور پاکستان کے محافظوں کے خلاف یہودی ایجنٹ بن کر لوگوں کو گمراہ کرنے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ  قرارداد میں فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو ملک کی خاطر اپنی جان قربان کررہے ہیں، قرارداد میں بتایا کہ تمام قانون ساز مسلح افراد کے خلاف جاری مہم کو نامناسب، غیر اخلاقی ، غیر قانونی اور بے بنیاد مہم قراردیتے ہیں سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ قرارداد میں پی ٹی آئی کا حوالہ دیے بغیر کہا گیا کہ پاکستان کی عزت اور وقار قوم کی ’ریڈ لائن‘ہے، اور ایسے عناصر جو ریاست کے دشموں کے ساتھ مل کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اپنی حدود سے تجاوز کررہے ہیں انہیں سزا دے کر دوسروں کے لیے مثال بنایا جائے، اسی میں قوم اور پاکستان کا بہترین مفاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے