طارق فضل چوہدری

پی ٹی آئی نے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا تھا۔ طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پروپیگنڈہ کیا تھا، ہائیکورٹ انتخابی شکایات سننے کی مجاز نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے حلقوں سے متعلق تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی اور تینوں حلقوں کے نوٹی فکیشن ہائیکورٹ نے معطل کیے۔ پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا کیا کہ ان حلقوں میں بے ضابطگی ہوئی۔

طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جھوٹ کی بنیاد پر نوٹی فکیشن معطل کرائے، حقیقت سامنے آئی تو حلقوں کو دوبارہ نوٹی فکیشن جاری کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے کل 3 سیٹوں کا فیصلہ کیا ہے اور ہماری کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ پر پی ٹی آئی نے ہمارے نوٹیفکیشن معطل کروائے تھے، ہمارے پاس تینوں حلقوں کے فارم 45 موجود ہیں، جس فورم پربھی یہ فارم مانگے گئے ہم پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے