نیب

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کی تقرری کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ فاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق رائے کے بعد چیئرمین نیب کی تعیناتی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ آفتاب سلطان نے گزشتہ ماہ چیئرمین نیب کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے