رانا ثناء اللہ

4 بجے تک اجلاس نہ ہوا تو پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 4 بجے تک نا ہوا تو اس کے بعد چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے بلایا گیا ہے، جس میں وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر جب چاہںب وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو وہ آفس نہیں سنبھال سکتے، 4 بجے کے بعد گورنر پنجاب نوٹیفکیشن جاری کریں گے جس کے بعد چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میں اپنی مرضی کی بات نہیں کر رہا، آئین و قانون کی بات کر رہا ہوں، آئین میں لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں تو وہ وزیر اعلیٰ نہیں رہں گے، تحریک انصاف کچھ بھی کر لے آئین سے مزاحمت نہیں کر سکتے، 4 بجے تک گورنر کا بلایا گیا اجلاس منعقد نہیں ہوگا تو وزیراعلیٰ کا آفس خالی قرار پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے