فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی نہ بتائے کہ کب الیکشن کروانے ہیں ہم بتائیں گے کہ کب الیکشن ہوں گے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نہ بتائے کہ کب الیکشن کروانے ہیں ہم بتائیں گے کہ کب الیکشن ہوں گے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم پہلے الیکٹورل ریفارمز لائیں گے پھر الیکشن کروائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں کہا کہ جو لوگ حضرت عمر کی مثالیں دیتے تھے انہوں نے توشہ خانہ کو بھی نہیں چھوڑا۔ فیصل کریم کنڈی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیلنج کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے پاس نمبر ہیں تو ہمارے خلاف عدم اعتماد لائیں۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل پی پی رہنما شازیہ مری نے جاری بیان  میں کہا کہ  قومی اسمبلی میں آج آئینی پروسیس مکمل ہوا اور نئے اسپیکر بلا مقابلہ منتخب ہوئے، آج اسپیکر کی کرسی پر ایک جمہوری کارکن کو دیکھ ہماری امید جاگ گئی ہے۔ اب اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنے والا آئین کی حفاظت کرے گا۔ یہاں جو لوگ پہلے بیٹھے تھے انہوں نے آئین کو روندا، اسپیکر کی کرسی کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ تمام جماعتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے