مریم اورنگزیب

پنجاب اسمبلی میں آئین شکنی کی مذمت کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے  پی ٹی آئی  کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں آئین شکنی کی مذمت کرتے ہیں، پونے چار سال میڈیا بھی زیر عتاب رہا، تین سال قبل میڈیا کارنر بند کیا گیا، میڈیا پر سنسر شپ اور زبان بندی کی گئی، پارلیمنٹ لاجز کو بھی میڈیا کیلئے کھولا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتی ہوں۔ مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن آج ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے اجلاس سے قبل شدید ہنگامہ ارائی کا واقعہ پیش آیا جس دوران ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو حکومتی ارکان کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہاتھا پائی میں سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو سمیت سابق مشیر وزیر اعلیٰ عمر فاروق بھی شامل تھے جبکہ اسمبلی ممبران اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا ۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے