شازیہ مری

آج اسپیکر کی کرسی پر ایک جمہوری کارکن کو دیکھ ہماری امید جاگ گئی، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری  نے  راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں آج آئینی پروسیس مکمل ہوا اور نئے اسپیکر بلا مقابلہ منتخب ہوئے، آج اسپیکر کی کرسی پر ایک جمہوری کارکن کو دیکھ ہماری امید جاگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان  شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ اب اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنے والا آئین کی حفاظت کرے گا۔ شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ یہاں جو لوگ پہلے بیٹھے تھے انہوں نے آئین کو روندا، اسپیکر کی کرسی کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ تمام جماعتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اب ڈپٹی اسپیکر کی جگہ پر بھی آئینی تعیناتی کریں گے، قاسم سوری پہلے بھی استعفیٰ دے سکتے تھے مگر وہ کسی اور موڈ میں تھے، قاسم سوری کا پتا چل گیا تھا آئین کی حفاظت کرنے والے موجود ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے