شاہد خاقان عباسی

ملک میں احتساب کا نیا ادارہ بنانا ہوگا ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا حال دیکھنا ہے تو عدالتوں میں آ کر دیکھیں ، لوگوں کی تذلیل کیلئے جھوٹے کیسز بنائےگئے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں احتساب کا نیا ادارہ بنانا ہوگا ، اتحادی حکومت کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کا نیا ادارہ بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کیسز بے شک چلتے رہے، عمران خان بھی اپنے کیسز کا سامنا کریں  اور چیئرمین نیب بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہوں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ حکومت بنے تین ہفتے ہو گئے ہیں، حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ،ملک کی معاشی صورتحال نے سیاست کو ثانوی حیثیت دیدی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور اور محسن نقوی کی ملاقات، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

پشاور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے