سراج الحق

پی ٹی آئی عوام میں سب سے زیادہ غیر مقبول جماعت بن چکی ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی نااہلی، نالائقی اور مسلسل ناکام پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت عوام میں سب سے زیادہ غیرمقبول جماعت بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں تمام جمہوری ادارے کمزور ہوگئے ہیں۔ عمران خان تمام تر نعروں اور دعووں کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غیر ترقیاتی اخراجات کم کرے اور زبوں حالی کا شکار تعلیم و صحت کے شعبوں کو سنبھالا دینے کی کوشش کی جائے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ہماری آنے والی نسلوں کو بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، بدعنوانی اور رشوت ستانی جیسے جرائم کے مکمل خاتمہ کیلئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں فیصلے کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے