نواز شریف

عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا اور ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نوازشریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا اور ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ نے آمریت کو قانونی جواز اور لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا۔ عدلیہ نے منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا، بینچ فکسنگ کر کے آئین دوبارہ لکھا۔ بدقسمتی سے ہمارا نظام انصاف دنیا میں 140 میں سے 129 نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند معزز جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے