گوگل

گوگل پر اشتہاری اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر 220 ملین یورو کا جرمانہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی ٹیکنالوجی کی مقبول ترین کمپنی گوگل پر اشتہاراتی اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر 220 ملین یورو کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق یہ جرمانہ فرانس کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی مسابقتی اتھارٹی کا کہناہے کہ گوگل حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی آن لائن ایڈورٹائزنگ کو فروغ دے رہا ہے۔ خیال رہے کہ اتھارٹیز  کا کہنا ہے کہ گوگل ڈیجیٹل اشتہارات میں اپنی ملکیتی ٹیکنالوجیز کو ترجیح دینے میں ملوث پایا گیا اور اشتہارات کے معاملے میں اس نے اپنی کمپنیوں سے خصوصی برتاؤ رکھا جس کے باعث اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب بلاگ پوسٹ میں گوگل کا کہنا ہے کہ آن لائن اشتہار مارکیٹنگ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی فرانس کی مسابقتی اتھارٹیز کے ساتھ متفق ہے، اس سلسلے میں آئندہ چند ماہ میں کچھ تبدیلیاں لائی جائیں گی اور انہیں عالمی سطح پر متعارف کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے