خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ہوابازی کیجانب سے سکھر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سکھر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کراچی ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیر ہوابازی نے کراچی ایئرپورٹ کے آپریشن میں توسیع اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا اور اہم فیصلے کیے۔ انہوں نے مسافروں کی سہولت کی خاطر تمام اداروں کو یکساں چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سکھر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کیا جائے۔ قومی ایئرلائن کو ہدایت کی کہ کراچی تا سکھر تا اسلام آباد کے شیڈول کو مسافروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کیا جائے۔ وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے تمام ایئرپورٹ پراجیکٹس کو کمرشل بنیادوں پر تیار و مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں

علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان انتہائی اہم ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے