شازیہ مری

پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے جبکہ پی ڈی ایم بنانے والوں میں پی پی پی بھی شامل ہے۔ کچھ جماعتیں اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا فورم ایک پارٹی ہمارے خلاف استعمال کررہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے علحیدگی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کو نقصان پہنچا رہی ہے جبکہ دو افراد کے بیانات سے پورا اتحاد خراب ہورہا ہے۔ کوئی بھی پارٹی جو اپوزیشن اتحاد کو نقصان پہنچائے گی وہ حکومت کو خوش کررہی ہے۔ جہانگیر ترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر غلط ہے ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے