مریم نواز

پیٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا ظلم کی انتہا ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں ہے، یہ ظلم کی انتہا ہے، لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالا کی تصاویر صرف پٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں، یہ تصاویر عوام کے کرب، تکلیف اور بے بسی کی داستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول بحران سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز  نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں ہے، یہ ظلم کی انتہا ہے، خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے، ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوام کو پیٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کردینا ظلم ہے۔ میری دعا ہے انہی قطاروں میں عمران خان، اسے مسلط کرنے والے اور وزرا بھی کھڑے ہوں، تاکہ انھیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے