بلاول بھٹو

ہم مل کر کٹھ پتلی کو بھگائیں گے اور پاکستان بچائیں گے۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے ساتھ مل کر کٹھ پتلی کو بھگائیں اور پاکستان کو بچائیں گے، سلیکٹڈ بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضلع قصور میں عوام کا جم غفیر دیکھ کر کٹھ پُتلی وزیراعظم اور اس کی نالائق کابینہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔ عوام نے کٹھ پتلی کو مسترد کر کے عوام کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مارچ کی شکل میں مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیوں کی موت نظر آرہی ہے، غریبوں اور بے روزگاری کے ماروں کے لئے خوشخبری کے دن آن پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے والے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے 38 عوامی نکات ہی کٹھ پتلی سرکار سے جان چھڑائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے