ٹیسٹ میچ

پنڈی ٹیسٹ میچ، جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 243 رنز درکار

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا چوتھا روز مکمل ہوچکا ہے، تاہم جنوبی افریقا کو جیت کے لئے مزید 243 رنزدرکار ہیں، جبکہ پاکستان کو جیت کے لئے 9 وکٹیں درکار ہیں۔ خیال رہے کہ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا  نے ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنالیے۔جبکہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم دوسری اننگزمیں 298 رنزبناکرآؤٹ ہوئی یوں اس نے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 370 رنزکے تعاقب میں افریقی ٹیم نے چوتھے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنزبنالیے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر ایڈن مارکرم 59 اوررسی وان ڈرڈسن 48 رنزبناکرکریزپرموجود ہیں جبکہ ڈین ایلگر17 رنزبناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ اس طرح جنوبی افریقا کو ٹیسٹ جیتنے کیلئے مزید 243 رنز جبکہ پاکستان کو 9 وکٹیں درکار ہیں۔  ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 129 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو محمد رضوان 28 اور حسن علی صفر کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ حسن علی 5 رن بنا کر مہاراج کا شکار ہو گئے جبکہ یاسر شاہ 23 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے لیکن دوسری جانب محمد رضوان اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے اور انہوں نے اپنی ففٹی مکمل کی۔ جبکہ نعمان علی نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری 185 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 115 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور وہ پاکستان کی جانب سے 2014 کے بعد سنچری کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے