شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت گوادر کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے دورہ گوادر کے دوران دیکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وہاں کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ گوادر کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کیے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کے لیے کوئی بھی پانی اور بجلی کا منصوبہ مکمل نہیں کیا جاسکا تاہم ترقی دینے کے نام پر اربوں روپے اور وقت کا ضیاع کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ اور گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کا بھی یہی حال ہے تاہم گوادر یونیورسٹی، ایئر پورٹ کو جلد مکمل کرنے اور پینے کے صاف پانی کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کا مقصد بلوچستان کی صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کے ساتھ مل کر کام کرکے آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے