محسن رانجھا

جن عدالتوں سے عمران خان انصاف چاہتے ہیں، انہی کے ججز کو دھمکیاں لگائی جارہی۔ محسن نواز رانجھا

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان جن عدالتوں سے انصاف حاصل کرنا چاہتا ہے اب انہی عدالتوں کے ججز کو دھمکیاں لگائی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محسن نواز رانجھا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خاتون جج کو دھمکی دے کر کہا جارہا ہے کہ تیار ہوجاؤ، تو یہ دھمکی ایک جج کو نہیں ان تمام ججز صاحبان کوہے جن کے پاس تحریک انصاف کے کیسز ہیں۔

محسن نواز رانجھا کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو بھی 14 دن تک ریمانڈ پر رکھا گیا لیکن ہماری جانب سے کبھی اس طرح کی دھمکیاں نہیں دی گئیں۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہر وکیل، ہر جج خود کو غیر محفوظ تصور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی انوکھا لاڈلا نہیں ہے، اس کے ذہن سے یہ لاڈلا اب نکالنا چاہیے، بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کی اور کیا ان کو نہیں معلوم کہ ریاست مدینہ میں خلفائے راشدین سب سے پہلے خود کو انصاف کے لیے پیش کیا کرتے تھے؟۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے