مسلم لیگ ن

21 اکتوبر کو پورا شہر ہی جلسہ گاہ میں تبدیل ہوجائے گا۔ صدر ن لیگ لاہور

لاہور  (پاک صحافت) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو پورا شہر ہی جلسہ گاہ میں تبدیل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 ہزار سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پارکنگ سائٹس دستیاب ہوں گی۔ لاہور کے تمام سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت ضلعی اور ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو گائیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ جلسہ گاہ آنے والے کارکنوں کو 4 مختلف پارکنگ ایریا فراہم کیےجائیں گے۔

سیف الملوک کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ سینئر رہنماؤں اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے لیے الگ پارکنگ ایریا مخصوص کیا گیا ہے۔ گریٹر اقبال پارک کے اطراف میں 4 اطراف سے آنے والے قافلوں کو پارکنگ مہیا کے جانے کا پلان مرتب دیا گیا ہے۔لاہور جلسہ گاہ میں آنے والے قافلوں کی رہنمائی کے لئے خاص طور پر 30 کوآرڈینیٹرز مقرر کردئیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں موجود کوآرڈینیٹرز قافلوں کے مختص انکلیو کی رہنمائی بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کو بریف کردیا گیا ہے۔ ہمارےقائد کے استقبال کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ آئیں گے، گریٹر اقبال پارک کے پنڈال میں آنے والوں کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ لاہور کے لیے 30 کوآرڈینیٹرز جلسہ گاہ آنے والوں کےلیے پانی کی فراہمی اور پارکنگ گائیڈ لائن دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے