شہباز شریف

عمران خان نے وزارت عظمی کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان نے وزارت عظمی کے عہدے کے تقدس کو پامال کیا ہے، وزارت عظمی کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کو سیاسی رہنماؤں کو دھمکیاں دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ جب پردے پڑ جائیں تو عمران خان کی میراث سوائے انتقام کے، گالی گلوچ اور عوام سے بڑی خیانت کے اور کیا ہوگی؟۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن رہنماوں کو مسلسل دھمکیاں اور گالیاں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے