مولانا فضل الرحمان

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی اہم تجاویز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اہم تجاویز بتادیں۔  انہوں نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء ،صوبائی وزراء، مشیر، معاونین ، آفیسرز ، گریڈ 19 سے  اوپر کے بیوروکریٹس سمیت مراعات لینے والوں کے مراعات میں پچاس فیصد کمی کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ جز ،جرنیلوں، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہوگی، موجودہ صوتحال گز شتہ نااہل، نالائق اور ناجائز حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام کی طرح  حکومتی نمائندوں ،افسروں اور اعلی عہدیداروں کو قربانی دینی ہوگی، حکومت کو عوام کا احساس ہے، مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کو مل کر مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے