خواجہ آصف

حکومت ہر لحاظ سے ملکی سلامتی کا دفاع کریگی، خواجہ آصف

اسلام آباد (پا ک صحافت)  وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  آج عمران خان بھگوڑے کی طرح پشاور جاکر بیٹھے ہوئے ہیں، وہاں بیٹھ کر باتیں کی جاتی ہیں کہ افغانستان چلے جائیں گے اور پاکستان کے 3 ٹکرے ہو جائیں گے لیکن ہم ہر لحاظ سے ملک کی سلامتی کا دفاع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت میں آئے تو 45 دن ہوئے ہیں لیکن  آج ملک کو معاشی طور پر عمران خان نے زنجیروں میں باندھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیردفاع نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ پر پی ٹی آئی حکومت نےکوئی کام نہیں کیا، اللہ نے ہمیں مہلت دی تو ضرور کام مکمل کرینگے۔ عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سازش ہے جو پاکستان کی سلامتی کے خلاف کی گئی، اب ادارواں کے خلاف کام شروع ہوگیا ہے ، پاکستان کے آئینی پراسس پہ حملہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ  ساری عمر عمران خان کا ہاتھ دوسروں کی جیب میں رہا، آج بھی انکی جیبیں چیک کریں خالی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے4 سال میں کیا معاشی ترقی کی اور 4 سال پہلے ہونے والے کام کو ہولڈ پر ڈال دیا گیا اور منصوبے کے تحت معاشی طور پر تباہ کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اداروں کو پامال کرنےکی سازش نہیں ہوئی لیکن اب ادارواں پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے