اپوزیشن

پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے کیلئے اپوزیشن کیجانب سے عملی اقدامات کا آغاز

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کے دور اقتدار میں ہونے والی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کو اداروں اور عوام کے سامنے لانے کے لئے عملی اقدامات شروع کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومتی کرپشن سامنے لانے کا آغاز کرتے ہوئے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ اپوزیشن قائدین کی ہدایات کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے اپنی اپنی پارٹی سے حکومتی کرپشن کی تفصیلات حاصل کرنا شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب، کے پی کے اور وفاقی حکومت کے بڑے منصوبوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی جس میں حکومتی کرپشن کے ساتھ اہم سرکاری افسران کی بھی لسٹیں مرتب کی جائیں گی۔ ان تحقیقات کے دوران حکومت کے قریب سمجھے جانے والے سرکاری افسران کے اثاثہ جات اور غیر قانونی احکامات سے متعلق معلومات اکھٹی کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے