گوگل

گوگل اپنے سرچ انجن میں انقلابی اضافہ کرنے کے لیے تیار

کراچی (پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسابقت بڑھتی جارہی ہے۔ گوگل کے ملازمین کی جانب سے وائرل اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) کے مقابلے کے لیے کمپنی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ اپرنٹس بارڈ کی آزمائش کی جارہی ہے۔ یہ اے آئی چیٹ بوٹ گوگل سرچ کے تجربے کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس چیٹ بوٹ کے لیے گوگل نے اپنی تیار کردہ لینگوئج ٹیکنالوجی ایل اے ایم ڈی اے (LaMDA) کو استعمال کیا ہے۔ خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے حالیہ مہینوں کے دوران ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ اس کو استعمال کرنے والے افراد آسانی سے مطلوبہ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں، مضامین لکھوا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں اضافے کے باعث گوگل نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ گوگل کا تیار کردہ چیٹ بوٹ بھی کافی حد تک چیٹ جی پی ٹی کی طرح کام کرتا ہے جس سے صارفین ڈائیلاگ باکس پر کسی سوال کا جواب حاصل کرسکیں گے۔ مگر چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں گوگل کا چیٹ بوٹ زیادہ اپ ٹو ڈیٹ ہے اور اس سے حالیہ ہفتوں کے سوالات کے جواب حاصل کرنا بھی ممکن ہے۔اپرنٹس بارڈ کے ساتھ ساتھ گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس دیگر مصنوعات بشمول ایک سرچ پیج کی بھی آزمائش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے