سیکیورٹی فورسز

آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

آواران (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے جنوبی علاقے میں سرگرم دہشتگرد گروپ کیخلاف انٹیلی جنس بنیاد پر 15 مارچ سے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ سرگرم دہشت گردوں کا تعلق تربت اور آواران روڈ اور گردونواح میں متعدد وارداتوں سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ دہشت گردوں کی جانب سے مختلف راستوں پر متعدد گھات لگائے تھے، انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانے پر روک لیا۔ امن دشمنوں کے فرار ہونے کی کوشش میں دونوں اطراف فائرنگ ہوئی۔فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور بھاری گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ ہے اور بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے