یوم یکجہتی کشمیر پر کوٹلی میں وزیر اعظم کا خصوصی خطاب

یوم یکجہتی کشمیر پر کوٹلی میں وزیر اعظم کا خصوصی خطاب

مظفر آباد (پاک صحافت) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے پاکستان کشمیریوں کوآزاد رہنے یا پاکستان کا حصہ بننے کا حق دے گا،مودی کوپھر کہتا ہوں،آپ جیت نہیں سکتے،5اگست کا اقدام واپس کر کے مذاکرات کرو۔

وزیر اعظم نے یوم کشمیر کے موقع پر کوٹلی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں آنے مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ دنیا نے کشمیرکے لوگوں سے 1948ء میں وعدہ کیا تھا، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کا حق دیا جائے گا، وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو یاد کرواتا ہوں کہ کشمیرکے لوگوں کو جو حق دیا گیا تھا، وہ وعدہ پورا نہیں ہوا، جبکہ سلامتی کونسل نے انڈونیشیا ایک مسلمان ملک کا جزیرہ تھا، ان کو وہی حق دیا گیا، عیسائیوں کیلئے ریفرنڈم کروایا اور ان کو آزاد کردیا گیا، اقوام متحدہ کو یاد کروانا چاہتا ہوں کہ آپ نے کشمیریوں کے ساتھ کیاہوا وعدہ پورا نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے: آرمی چیف

انہوں ے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو کہنا چاہتاہوں جب آپ کو اپناحق ملے گا، مستقبل کا فیصلہ کریں گے،انشاء اللہ کشمیری جب پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے، اس کے بعد پاکستان کشمیرکے لوگوں کو وہ حق دے گا ، وہ حقوق دے گا، کہ آپ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتاہوں سارا پاکستان مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ساری مسلمان دنیا کی عوام اور انصاف پسند لوگ بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،کشمیریوں پر جس طرح ظلم ہورہے ہیں، ماں باپ کو خبر آتی ہے کہ ان کے بیٹے کو غائب کردیا گیا، جیل میں لے گئے، خبر آتی ہے بیٹا شہید ہوگیا ہے، میں ایک باپ ہوتے محسوس کرسکتا ہوں آپ لوگوں پر کیا گزرتی ہوگی، پھر بھی آپ ظلم کا مقابلہ کررہے ہیں۔

میں ہر فورم پر آپ کی آواز بلندکرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، میڈیا پر آواز اٹھاؤں گا، آپ مطمئن ہوجائیں میں نے کہا تھا کشمیر کا سفیررہوں گا، جب تک کشمیرآزاد نہیں ہوجاتا، جب ہماری حکومت آئی میں نے پوری کوشش کی ، ہندوستان کو دوستی کا پیغام دیں ان کو سمجھائیں کشمیر کا مسئلہ آپ ظلم سے حل نہیں ہوگا۔امریکا سپر پاور تھا، لیکن ویتنام سے نہیں جیت سکا، افغانستان ، فرانس سامنے ہے۔

بھارت کشمیر میں 9لاکھ سے بھی زیادہ فوج لے آئے ، کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتے، انہوں نے کہا کہ میں نے مودی کو کہا تھا آئیں کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کریں، شروع میں مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیوں مودی مذاکرات نہیں کررہا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے