سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے نااہلی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نااہلی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ ماضی میں کسی حکومت نے عوامی مسائل پر اتنی نااہلی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام اس دن کو کوس رہے ہیں جب پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر برسراقتدار لائے تھے۔ ملک بھر میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ حکومتی دعووں کو مسترد کرتے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک صرف یوٹرنز لینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ بیڈگورننس اور پالیسیوں میں ابہام موجودہ حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل عوامی فلاح و بہبود کے لئے خرچ نہ کئے گئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے