سراج الحق

فسلطین سے متعلق اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امری سراج الحق نے فسلطین جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت امریکی و یورپی انسانی حقوق کے علمبرداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، سراج الحق کاکہنا ہے کہ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی ویورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے اپنے حالیہ بیان میں فلسطین سے متعلق  کہا ہے کہ امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو نا چاہیے جب کہ مسلم حکمرانوں کو بیانات اور ٹویٹ سے آگے بڑھنا ہوگا، مسلم ممالک غزہ کے شہریوں کی جان و مال اورعزت و آبرو کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ 21 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ظالم اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے جاری ہیں، 41 بچوں سمیت شہدا کی تعداد 154 ہو گئی ، ، تاہم عالمی حکمرانوں کی بات چیت، امن کے مطالبات کام نہ آئے اور دہشت گرد ریاست اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز شریف نے روک لیا یہ بات بے بنیاد اور غلط ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے