اقوامِ متحدہ کا جنگ رکوانے کا کردار ویٹو کی نذر ہو گیا، خورشید قصوری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ خورشید قصوری کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا جنگ رکوانے کا کردار ویٹو کی نذر ہو گیا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق خورشید قصوری نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری اپنے عالمی مفادات پر بولتی ہے، یورپ اور امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں سے امریکی حکومت ناراض ہے۔

واضح رہے کہ خورشید قصوری نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کی ہلاکت پر اسرائیل اور امریکا کو بہت غصہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جنگ کا نہ پھیلنا دنیا کے مفاد میں ہے، اسرائیل نے تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے