وزیر تعلیم سندھ

وزیرتعلیم سندھ نے امتحانات کے طریقہ کار کا اعلان کردیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے امتحانات کے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں نویں اور دسویں کے امتحانات میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ تاکہ تمام طلبا و طالبات آسانی سے امتحانات میں شرکت کرسکیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ نویں اور دسویں کے امتحانات جولائی میں کروائے جائیں گے جبکہ صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔ امتحانی طریقہ کار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانات میں 50 فیصد نمبر ایم سی کیوز 20 فیصد مختصر اور 3 فیصد سوالات طویل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے