سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید

ژوب (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ژوب کے علاقے سمبازا میں کارروائی کی اور دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے میجر سید عادل رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے، اکتیس سالہ میجر سید علی رضا شاہ کا تعلق سرگودھا اور 38 سالہ حوالدار نثار احمد کا تعلق وہاڑی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بہادر جوانوں کی مقروٖض ہیں اور وطن کے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے