مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں ڈال دیا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے اس وقت ملک کو مسائل کے دلدل میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے عوام مایوس ہوچکی ہے۔ نالائق اور نااہل ٹولے کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے۔ پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کے جھوٹے وعدے بھی بے نقاب ہوچکے ہیں۔

رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی قیمت بڑھ گئی، مہنگائی میں اضافہ ہوا، آج ہر پاکستانی 2 لاکھ روپے کا مقروض ہے، عمران خان نے کہا تھا چہرے نہیں، نظام بدلوں گا، عمران خان نے نظام کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور اب صرف چہرے ہی بدل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے