آصف زرداری

پنجاب سے اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع، پارٹی چھوڑجانے والوں کے لئے بھی دروازے کھل گئے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں مدمقابل جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے لئے سرگرم ہوگئی، یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اس وقت پنجاب میں موجود ہیں، جہاں  ان کے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے اہم شخصیات کی پی پی میں شمولیت بھی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لیے واپسی کے دروازے کھل گئے۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں کامیابی کے لیے بساط بچھا دی ہے اور اب لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آئندہ انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ کا راستہ روکنے کے لیے مضبوط الائنس بنانے میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی مضبوط الائنس کے ساتھ ن لیگ کو عام انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کے لیے پرعزم ہیں۔آصف علی زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کم بیک کے لیے اینٹی ن لیگ ووٹ کو یکجا کرنے کے مشن پر کام شروع کر دیا۔سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاستدانوں سے رابطے کیے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لیے بھی جماعت میں واپسی کے دروازے کھول دئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے