آصف زرداری شہباز شریف

آصف علی زرداری کی جانب سے شہباز شریف کو تحفہ پیش

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تحفہ بھجوا دیا، ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے شہباز شریف کو تحفے میں آموں کی 15سے زائد پیٹیاں پیش کیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگن کے صدر شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوادیا۔ رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے آموں کی 15سے زائد پیٹیاں شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن بھجوائیں اور ساتھ شہباز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا بھی پیغام بھجوایا۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات کے بعد مصالحتی گروپ اس بات میں کوشاں ہے کہ کسی بھی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ملاقات کرائی جائے، تاکہ پی ڈی ایم میں جاری اختلافات ختم ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے