شاہد خاقان عباسی

تشدد کی قانون میں نہ کوئی گنجائش ہے، نہ کسی پر تشدد ہونا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تشدد کی قانون میں نہ کوئی گنجائش ہے، نہ کسی پر تشدد ہونا چاہیے، شہباز گل پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے خود قبول کرلیا کہ وہ سلیکٹڈ تھے، وہ اپنا گند کسی اور پر ڈالنا چاہتے ہیں، وہ کل یہ بھی کہیں گے کہ میں غلطی سے آگیا تھا، مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کیونکہ 2018 کے الیکشن میں مجھے تو اسٹیبلشمنٹ لے آئی تھی۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا ہم نے برداشت کرلیا مگر شہباز گل کے معاملے پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کی درخواست ہے۔ شہباز گل نے قانون توڑا ہے تو تفتیش ہونی چاہیے تشدد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی بات پسند نہیں تھی، پارٹی میں اندرونی اختلاف نہیں، اختلاف پیٹرول کی قیمت پر تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے