جاوید لطیف

ارشد شریف کے قاتلوں کو کٹہرے میں ضرور لائیں گے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کے قاتلوں کو کٹہرے میں ضرور لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لیکن ابھی نہیں بولیں گے۔ میں وزیراعظم سے کابینہ اجلاس میں سفارش کروں گا کہ ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں، قتل میں عمران خان اور سلمان اقبال کو شامل تفتیش کیا جائے اور فیصل واوڈا سے بھی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ کل ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں اپنی ماضی کی غلطیوں اور آئینی کاموں کا بتایا گیا، کل جو سچ بولا گیا وہ بہت دیر سے بولا گیا۔ جنہوں نے پاکستان کے لیے جدوجہد کی ان کے متعلق ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ ان کے بارے میں باتیں کرتے تھے۔ ہم چاہتے تھے اس ملک میں آئین کی بحالی ہو لیکن آج جو باتیں کی جارہی ہیں وہ آئین کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین کی پاسداری کے لیے اداروں کے افراد کے بارے میں باتیں کیں، آج ادارے کو کہا جارہا ہے وہ آئین و قانون کو ہاتھ میں لے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 4، 5 ماہ جو کچھ عمران خان کرتا رہا، اور جیسا انقلاب یہ قوم کو دکھاتا رہا، صبح کو انقلاب کی باتیں اور رات کو پاوں پکڑ لیتا تھا، ہماری باتوں کو سیاسی لیا جاتا تھا لیکن جس انقلاب کی باتیں یہ کرتا تھا وہ کیسا انقلاب ہے۔ کیا انقلاب معیشت کو تباہ کرنے کے لیے ہوتا ہے؟ کیا انقلاب اداروں کو کمزور کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے