ماڈل و اداکارہ

ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے اپنا انسٹا اکاؤنٹ پرائیوٹ کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے اپنا  انسٹاگرام کا اکاؤنٹ پرائیوٹ کر دیا۔  خیال رہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کرنے سے اب انہیں کوئی فالو نہیں کرسکے گا، انہیں فالو کرنے کے خواہشمندوں کی ریکوسٹ اگر اداکارہ قبول کریں گی تو وہ اُن کا اکاؤنٹ دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے معروف صنعت کار کے بھتیجے سے شادی کے حوالے سے خبریں منظرِ عام پر آنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پرائیوٹ کردیا۔ متعدد میڈیا ویب سائٹس پر علیزے گبول کے شوہر کے حوالے سے یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ انہوں نے معروف صنعت کار کے بھتیجے سے شادی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس ماہِ فروری میں اداکارہ نے اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی زندگی کی نئی شروعات ہونے جارہی ہے۔ خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اس سے قبل اُسامہ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پر عادل خان کا بیان سامنے آگیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت پر گرفتاری کے بادل منڈلانا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے