ریاض (پاک صحافت) سماجی سائٹوں پر سرگرم صارفین نے الوعد الحق تنظیم سے منسوب ایک اعلامیہ شائع کیا ہے جس میں الوعد الحق تنظیم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ڈرون حملے کی ذمہ د اری قبول کی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی سائٹوں پر سرگرم صارفین نے الوعد الحق تنظیم سے منسوب ایک اعلامیہ شائع کیا ہے جس میں الوعد الحق تنظیم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ڈرون حملے کی ذمہ د اری قبول کی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جزیرۃ العرب کے فرزندوں نے خلیج فارس کے اسرائیل اور امریکہ نواز غدار عرب حکمرانوں کے خلاف اپنے وعدے کے مطابق عمل کیا ہے ۔
الوعد الحق تنظیم کے اعلامیہ کے مطابق امریکہ اور اسرائيل نواز عرب حکمراں خطے میں امریکی پالیسیوں کے نفاذ کے سلسلے میں داعش دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
الوعد الحق تنظیم کے مطابق ہم نے ڈرون حملے کے ذریعہ سعودی عرب کے کاخ ظلم و ستم پر خوف و ہراس طاری کیا ہے اور ہم اسرائیل اور امریکہ کے حامی ظالم عرب حکمرانوں کو کیفر کردار تک پہنچائيں گے۔
ادھر سعودی عرب نے ریاض ايئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بند کردی ہے اور مسافر بردار طیاروں کا رخ دمام ايئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گيا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے ٹی وی چینل الاخباریہ نے دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب نے یمن کے دو ڈرونز حملوں کو ناکام بنادیا ہے جبکہ یمن کی طرف سے کہا گیا ہیکہ اس نے کسی قسم کا کوئی حملہ نہیں کیا۔