مسلم لیگ ن

پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 10 کروڑ روپے کی آفر کی۔ الیاس چنیوٹی کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) لیگی رہنما الیاس چنیوٹی کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی جانب سے دس کروڑ کی آفر کی گئی تھی لیکن میں نے ٹھکرا دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے  ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے کہا ہے کہ ابھی میں حج سے آیا ہوں وہاں حمزہ شہباز کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی، مجھ سے سعودی عرب میں بھی رابطے کی کوشش کی گئی، ائیرپورٹ پر اترا تب بھی مجھے کالز آرہی تھیں۔

لیگی رہنما الیاس چنیوٹی کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی میرے جاننے والے کے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا، ان کو کہا گیا کہ 2 کروڑ آپ لیں، 10 کروڑ میں ایم پی اے سے ڈیل کرادیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ارب روپے بھی ہوں گے تو بھی اپنی پارٹی کے ساتھ ہوں، 22 جولائی کو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے