عطا تارڑ

تحریک انصاف کے تمام بیانیے اب تک غلط ثابت ہوئے ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام بیانیے اب تک غلط ثابت ہوئے ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری کے پاس جھوٹ اور دھوکے کے علاوہ کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لاہور میں ہوں اور ادھر ہی رہوں گا، فواد چوہدری 5 جماعتیں بدل چکے ہیں۔ اگر میں نے آپ کے ایم پی اے کو پیسے کی آفر کی ہو تو مجھ پر اللہ کا قہر نازل ہو، فواد چوہدری اگر آپ نے جھوٹ بولا ہے تو آپ پر اللہ کا قہر نازل ہو۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری مسعود نے 3 اپریل 2022 کو استعفیٰ دیا تھا، فیصل نیازی اور جلیل شرق پوری نے بھی استعفیٰ دیا، جلیل شرق پوری واپس آئے تو لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے اس کے بعد اور بھی استعفے آجائیں، پرویز الہٰی نے مولانا الیاس چنیوٹی کو حج کے دوران 10 کروڑ رشوت کی پیشکش کی، حج کے دوران رشوت دینا ایک مکروہ عمل ہے لیکن آپ اس سے باز نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے