الیکشن کمیشن

ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس، پی ٹی آئی کو آخری موقع، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سنانے کا عندیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے آخری موقع فراہم کر دیا۔ خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے دستخط سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت تفصیلی جواب جمع کرانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے دستخط سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جواب کے ساتھ 50 ہزار روپے الیکشن کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے دفتر میں جمع کرائے، یہ رقم یتیم خانے کو دے دی جائے گی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے پی ٹی آئی 22 اگست کو شو کاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کرائے، حتمی جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن کمیشن دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کر دے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس 2 اگست کو پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں 12 سماعتیں ہو چکی ہیں اور ہر سماعت پر پی ٹی ائی کو شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، جوابدہ کیس کو طوالت دینے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے