اسحاق ڈار

‏الیکشن کمیشن فوری طور پر فارن فنڈنگ کیس کے محفوظ فیصلے سے عوام کو آگاہ کرے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ‏الیکشن کمیشن فوری طور پر تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کے محفوظ فیصلے سے عوام کو آگاہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی نے ضمنی انتخابات سے پہلے دھاندلی کا شور مچایا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر جانبداری کا الزام لگایا اور جب الیکشن جیت گئے تو فوری چیف الیکشن کمشنر، جو آئینی عہدہ ہے، کا استعفیٰ مانگ لیا۔

اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ ‏الیکشن کمیشن فوری طور پر تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کے محفوظ فیصلے سے عوام کو آگاہ کرے تاکہ آئین اور قانون کے مطابق پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ریاستی اداروں پر بار بار حملوں کے باوجود 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنانا عمران نیازی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو استثنیٰ دینے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے