مصطفی کمال

پی ایس پی کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

کوئٹہ (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔  ذرائع کا کہنا  ہے کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے پاک سر زمین پارٹی کو ایوب اسٹیڈیم کی پارکنگ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔   خیال رہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ایس پی کو کورونا ایس او  پیز کے تحت جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے پاک سرزمین پارٹی کو اس کے پانچویں یوم تاسیس کے موقع پر ایوب اسٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے عین وقت پر جلسے کی این او سی منسوخ کرنے کو صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ اعلامیے کے مطابق جلسے کی اجازت کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد، اسلحہ کی نمائش نہ کرنے، ریاست، فرقوں اور جماعتوں کے خلاف تقاریر اور نعرے نہ لگانے، ریڈ زون میں داخل نہ ہونے، ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے سمیت دیگر شرائط پر عملدرآمد سے مشروط کیا گیا ہے جب کہ جلسے کو ایس ایس پی آپریشنز سکیورٹی مہیا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے