احسن اقبال

حکومت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی دفتر بنانے جا رہی ہے، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل  احسن اقبال نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اسٹیٹ بینک کو  عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  کا ذیلی دفتر بنانے جا رہی ہے،  ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسا قانون بنایا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک، پارلیمنٹ یا حکومت کو نہیں بلکہ عالمی اداروں کو جوابدہ ہو گا۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب وزیراعظم پاکستان نیب میں پیش ہو سکتا ہے تو گورنر اسٹیٹ بینک کیوں نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کر رہے ہیں۔  دوسری جانب  وزیراعظم کی جانب سے مالاکنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کے افتتاح پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا عمران خان ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہیں اور ہم ہی کو باتین سناتے ہیں۔ وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مان جائیں آپ کو حکومت چلانا نہیں آتی، آپ کی تیاری نہیں تھی، آپ نے قوم سے جھوٹ بولا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 3 سال میں آپ کی کیا کارکردگی ہے؟ ہم نے اگر چوری کی ہے تو ثابت کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی دفتر بنارہی ہے۔ حکومت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قانون بنارہی ہے جس کے تحت اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے