شہباز شریف

ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ نے انتھک محنت کی، وزراء نے محنت کی، شیری رحمان نے گزشتہ سیلاب میں دن رات کام کیا، ہم سب انسان ہیں، ہم غلطی کرتے ہیں، اہم یہ ہے کہ ہم غلطی سے سبق سکیھیں، میں خطا کار انسان ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کو خصوصی اجلاس بلانے پر مبارکباد دیتا ہوں، خوشی ہے کہ آج مختلف ممالک کے سفارتکار سینیٹ آئے ہیں۔ سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کرکے قومی خدمت کی، پہلی مرتبہ 1973 میں چاروں صوبوں کو برابر حقوق دینے کا تاریخی کام کیا، آئین کے خالق ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے تاریخی کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ نے قانون سازی یا دیگر شعبوں پر محنت اور سنجیدگی سے ذمہ داری ادا کی، 1973 کے آئین میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین بحران سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے