مفتاح اسماعیل

منصف کی جانبداری نے ملک کو تباہی کیجانب دھکیل دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جہاں منصف انصاف دینے کے بجائے جانبداری کا مظاہرہ کرے وہاں تباہی یقینی ہے۔ آج پاکستان کو منصف نے ہی تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انصاف کرنے والے ہی فریق بن جائیں تو ملک کے حالات ایسے ہی ہوتے ہیں۔ ایک ریکارڈنگ منظر عام پر آ چکی ہے جسے ثاقب نثار نے غلط قرار دیا ہے۔ جبکہ آڈیو ریکارڈنگ کی فرانزک ایک امریکی کمپنی کر چکی ہے۔

رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ بحث جیتنے سے عوام کو گیس دستیاب نہیں ہوگی، لہذا بحث چھوڑیں اور گیس فراہم کریں۔ مزید گیس پہنچانے کے لیے پائپ لائن لگوانی پڑے گی۔ ٹرمینل اور پائپ لائن لگوائیں۔ ملک بھر میں گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ملک میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔ ڈیڑھ فیصد شرح سود بڑھائی گئی جس سے 400 ارب روپے حکومت کا خرچہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے