پی ٹی آئی

انتخابی نشان نہ ملنے کی وجہ سے پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن سے بھی باہر

اسلام آباد (پاک صحافت) عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں بھی انتخابی نشان نہ ملنے پر حصہ نہیں لے سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں وہی جماعتیں انتخابی عمل کا حصہ بن سکتی ہیں اور یہی قانون سینیٹ الیکشن میں بھی لاگو ہوتا ہے۔ قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی تحریک انصاف کے نامزد آزاد امید واروں کو سپورٹ کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی، سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان 14 مارچ کو ہوگا۔

وفاق سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ اور چاروں صوبوں سے 7، 7 جنرل، 2، 2 خواتین اور ٹیکنوکریٹ بشمول علماء کی جبکہ پنجاب اور سندھ سے غیرمسلموں کی 2 نشستیں 11 مارچ کو ان ارکان کی جانب سے مدت پوری کرنے کے بعد خالی ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے