عطا تارڑ

عمران خان پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو اس طرح چلایا جا رہا ہے جس طرح گجرات کی ضلع کونسل ہو، جس کو چاہے باہر نکال دیتے ہیں، اس ملک میں روایت ہے کہ قومی اور صوباٸی اسمبلیوں کا الیکشن ایک ہی دن ہوتا ہے۔ پنجاب میں ہماری کوئی گفتگو نہیں ہورہی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے 18 ممبران کی معطلی کے خلاف درخواست دائر کرنے لگے ہیں، بدقسمتی سے ہماری معطلی کے کیسز کی سماعت نہیں ہو رہی۔ اسپیکر کا انتخاب غیر آئینی تھا، صوبے کی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا خدشہ ہے کسی ممبر کو باہر نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حق ہے کہ ہمارا موقف سنا جائے، ابھی تک ہماری درخواستوں کی سماعت نہیں ہوسکی جو ہماری حق تلفی ہے۔ ہم نے اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے اپنے اتحادیوں سے مشاورت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے