جلیل عباس جیلانی

اسرائیل فلسطین کے مظلوم عوام کی نسل کشی کر رہا ہے، جلیل عباس جیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے مظلوم عوام کی نسل کشی کر رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہو چکے ہیں، ہم غزہ کے گھیراؤ کی مذمت کرتے ہیں، غزہ میں لوگوں کے پاس پانی ہے نہ خوراک ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے مسئلے پر واضح مؤقف رکھتا ہے، شہری آبادی پر حملوں اور غزہ کے محاصرے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، اسرائیل فلسطین کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے، غزہ میں انسانی امداد کے لیے اقوامِ متحدہ سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدیں، القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطین ریاست چاہتا ہے۔ نگراں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ او آئی سی کا خصوصی اجلاس 18 اکتوبر کو جدہ میں ہو گا جس میں بحیثیت وزیرِ خارجہ شرکت کروں گا، او آئی سی وزرائے خارجہ کے جدہ اجلاس میں انسانی المیہ بھی ایجنڈے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے